Some Best Apps For your Smartphone's Urdu Maloomat

 Some Best Apps For your Smartphone's Urdu Maloomat

Some Best Apps For your Smartphone's Urdu Maloomat
Best Apps For your Smartphone




1: N Docs
اکثر دوستوں کے موبائل-فون میں آفس پی ڈی ایف یا ای بک ریڈر نہیں ہوتا. تو انہیں کوئی شیٹ یا پی ڈی ایف دیا جائے ان کے پاس اوپن نہیں ہوتا. یہ ایپ آل راونڈر ہے جو آپ کے بڑے کام آ سکتا ہے ایم ایس یوز کرتے ہیں تو پاور ورلڈ پاور پوائنٹ اور ایکسل فائل اس میں موجود ہیں. پی ڈی ایف بک ریڈر بھی ہے اس کے علاوہ اگر اپ کے پاس فائلز موجود ہیں لیکن اوپن نہیں ہوتیں تو یہ ایپ ایک آرگنائزر کے طور پر کام کرے گی یعنی سب فائلز کو ان کے حساب سے ایک جگہ جمع کرے گی. ٹرائ کیجیے. اگر کریک یوز کرنا چاہتے ہیں تو گوگل میں سرچ کریں کافی ساری سائٹس آپکو اسکا پریمیم ورزن مہیا کریں گی. لیکن میں ریکمنڈ کرونگا کہ آپ فی الحال اسکو پلے سٹور سے ہی انسٹال کریں. 

2: Disable Touch

جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ ٹچ کو ڈس ایبل کرنا. اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے ٹچ کو مکمل طور پر ڈس ایبل کر سکتے ہیں. کئی فایدے ہیں جیسے کہ آپ یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ رہے ہیں بچہ یا کوئی دوست موبائل چھین لیتا ہے اس دھینگا مشتی میں موبائل پر مکیاں میرا مطلب ہے ٹچ وغیرہ ہوتا ہے تو ویڈیو سٹاپ ہو جاتی ہے یا بیک ہو جاتا ہے موبائل. تو سارا مزہ کرکراہ ہو جاتا ہے. یہ ایپ آپکو سہولت دے گی کہ آپ ٹچ ڈس ایبل کر کے بے شک جو مرضی کریں سکرین غائب نہیں ہوگی. اسی طرح کسی چھوٹے نے سکول کا کام کرنا ہے تو اسے ٹچ ڈس ایبل کر کے اسکی ویڈیو یا لائیو کلاس لگا دیں تو وہ  شرارتی بے شک چھیڑتا رہے  کارٹون لگانے کی کوششیں کرتا رہے لیکن سکریننگ وہی رہے گی. کیونکہ ٹچ ڈس ایبل جو ہوگا. اسکا بھی پریمیم ورژن آپکو گوگل سے مل جائے گا لیکن آپ آفیشل ہی استعمال کریں

3: Virul Icon Pack
اگر آپ اپنے موبائل-فون میں ڈارک تھیمز یا لائٹ تھیمز استعمال کرتے ہیں یا چینج کرتے رہتے ہیں لیکن اپنی ایپس کے آئ کان چینج نہیں کرتے یا کر ہی نہیں پاتے تو یہ ایپلیکشن اسی مقصد کے لیے ہے. اس ایپ کے اندر آپکو تقریباً چار یا پانچ سو کے قریب سٹائلش آئ کان ملیں گے جو آپکو پسند ہو وہ سیلکٹ کریں اور آئ کان چینج کر لیں. نہ صرف ائ کانز بلکہ ایچ ڈی وال پیپرز بھی موجود ہیں. ٹرائ کیجیے مزہ ائیگا.

4: Privicy Dashboard
اگر آپ اپنے موبائل کی سیکورٹی کو لیکر پریشان ہیں تو یہ ایپ استعمال کیجیے. بہترین ایپ ہے. اسکو انسٹال کیجیے. پرمیشن دیجیے چوبیس گھبٹے انتظار کیجیے اس کے بعد یہ ایپلیکشن آپکو بتائے گی کہ آپ کے موبائل-فون میں موجود کون سی ایپ ہے جو آپکی لوکیشن معلوم کر رہی ہے کیمرہ کو یوز کر رہی ہے گیلری کو مایکرو فون کو کب کب یوز کر رہی ہے. یہ ساری ڈیٹل آپکو اس ایپلیکشن میں دیکھنے کو مل جائے گی اس کے بعد آپ اپنی مرضی سے سیٹنگ کر سکتے ہیں.

5: Flixoid
پیڈ ورژن جیسے نیٹ فلکس وغیرہ کا الٹرنیٹو ہے. موویز ویب سیریز وغیرہ آپکو با آسانی دیکھنے کو مل جائیں گی. یہ پلے سٹور پر آپکو نہیں ملے گی بلکہ گوگل میں سرچ کیجیے
"Flixoid Free Apk"

اگر پرابلم ہے تو پھر اس لنک کو اوپن کر کے انسٹال کر لیں.

6: WA Tools
ایک بہترین ٹولز ہے واٹس ایپ کے لیے. اس میں آپ خود سے واٹس ایپ کی فیک چیٹ بنا سکتے ہیں. اس کے علاوہ ایموز کی مدد سے رایتنگ کر سکتے ہیں. اور بہت کچھ ہے اس میں ٹرائ کیجیے اور دیکھ لیجیے

1 Comments

Previous Post Next Post

Smartwatch

Random Products